ن سے ش نکالنے والے خود ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہوگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ ن سے ش نکالنے والے اپنے کردار سے خودٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئے کسی کوپارٹی سے نکالاجارہاہے اوربعض ایک دوسرے کومکے ما ر ہے ہیں جبکہ ان کا لیڈرجیل میں بیٹھ کرعسکری قیادت کوخط لکھ کرفیض حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں جواب بھی مل گیا ہے۔اگران میں سیاسی غیرت ہوگی تودوبارہ نہیں لکھیں گے ،کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن واحدجماعت ہے جس کاہرکارکن میاں نوازشریف کی قیادت پرمتحداوراراکین میں کوئی تقسیم اورجھگڑانہیں جبکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے نہ اس کابانی سیاستدان22سال بعداسے ہرقسم کے انتظامات کرکے لایاگیاتمام سازشوں کے باوجودہ وہ32018میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تھابنی گالہ میں پٹے پہناکر اسے حکومت دی گئی۔2024کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کومہنگائی کی اسی طرح سزاملی جس طرح پی ٹی آئی کوحکومت کے باوجود14حلقوں کے ضمنی الیکشن میں 13پرشکست اور ڈسکہ سے ایک سیٹ پرکامیابی ملی۔عدم اعتمادکرکے ہم ڈیڑھ سالہ حکومت نہ لیتے پی ٹی آئی مہنگائی کی وجہ سے24کے الیکشن میں تیسرے درجے کی جماعت ثابت ہوتی مگرملک ڈیفالٹ ہوجاتاہم نے ملک بچانے کے لئے ہم24کے الیکشن میں بھی سیاسی نقصان کاسامناکیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں