تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پنجاب کے دوسرے بڑے اور ریونیو جنرنشن کے لحاظ سے پہلے بڑے شہر کی تاجرتنظیموں نے وزیر اعلی پنجا ب محترمہ مریم نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک شروع ہو نے سے قبل ا نہیں ملا قا ت کا وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی ہر دلعزیز بہن اور بیٹی محترمہ مریم نواز سے شہر کے آٹھوں بازاروں اور ما ر کیٹو ں میں تجاوزات بارے تاجروں کے جائزتحفظات دور کرا سکیں تاجروں نے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کی آڑ میں بازاروں میں وہیکلز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر میں مرزاشرف مغل، صدرینگ ٹر یڈر ملک سہیل نیاز طور اورسینئر رہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ ،حاجی شمشاد ،مرزا مظہر صدیق بیگ، ثمریز سومی ،چوہدری اعجاز،رائو ہاشم علی، چوہدری اشرف گجر ِ، عمران مجید ملک ،چوہدری شاہد ندیم ،، چوہدری ارشد گجر ، چوہدری محمد اسلم ، مرزا افضل مغل ،ایس ایم ایوب ، غلام نبی بٹ ، حاجی بشارت امین،حاجی ندیم وہرہ ،حاجی خالد محمود صدیقی ،عبدالقیوم انور ،عمران علی خاں ، لالہ معین شیخ ، میاں اشرف مٹھو نے کہا کہ فیصل آباد پنجاب کادوسرا بڑا شہر اور ریونیو جنرنشن کے لحاظ سے اسکا پہلا نمبر ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اس شہر کی اہمیت کو آج تک کسی حکومت نے صحیح معنوں میں تسلیم ہی نہیں کیا صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر میں مرزاشرف مغل،صدرینگ ٹر یڈر ملک سہیل نیاز طور اور متذکرہ سینئر رہنمائوں نیفیصل آباد کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے آتھ بازاروں کر شہر میں مرکزی حیثیت حاصل ہے جہاں روزانہ اربوںروپے کا کاروبار ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف شہر کی تمام تاجر تنظیموںاور انکے عہدیداروں نے انتظامیہ کے اقدامات کا نا صرف خیر مقدم کیا بلکہ ان سے مکمل تعاون بھی کیا لیکن انتظامیہ نے شہر کے تاجروں کے جائز تجاوزات دور کئے نا انہیں مشاورت میں شامل کرنا گوارہ سمجھا بلکہ تجاوزات کی آڑ میں بازاروں میں وہیکلز کے داخلے پر پابندی کا ظالمانہ فیصلہ کرکے تاجروں سے روزی کمانے اور گاہکوں سے ضرورت کی اشیاء کی خریداری کا حق چھین لیااس پر مزید افسوس یہ کہ مسلم ن کی مقامی قائدین اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازسے اپیل کی کہ انہیں ملاقات کاوقت دیں تاکہ وہ انہیں اپنے جائزتحفظات سے آگاہ کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں