پاکستان استحکام اور خوشحالی کیلئے ایک نئے دور میں داخل ہوچکا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحما ن نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، حکومت کی مثبت پالیسیوں، نو جو ا نو ں کو بااختیار بنانے، تعلیم کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں سے ملک کا مستقبل روشن ہو رہا ہے، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایساپاکستان دینا چاہتے ہیں کہ جہاں مایوسی کی جگہ بہتر مستقبل کی امید ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ سوچ کی بدولت پا کستا ن ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، موجود ہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی دنیا معترف ہے ،شہباز شریف اپنی باصلاحیت ٹیم کے ہمراہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں