بانی PTIخطوط لکھنے کے باوجود فیضیاب نہیں ہونگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر اسرا ر منے خان نے پی ٹی آئی میں ہونے والے اختلافات اوردھڑ ے بندی کو” گھرکوآگ لگ گئی گھرکے چراغ سے” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت اور جمہوریت کیخلا ف سازشیں کرنیو ا لے آج میاں نو ا ز شریف کیخلاف سازش کا اعتر ا ف کررہے ہیں اُنہیں میاں نوازشریف کی قومی اورملکی خدمات اوراپنے پونے چارسالہ اقتدارمیں ناکامی کابھی اعتراف کرناچاہئے۔ ایک دوسرے پرالزامات سے واضح ہورہاہے کہ پی ٹی آئی مزیدٹکڑوں میں تقسیم ہوگی اوران کے بانی مزیدخطوط لکھنے کے باوجودفیضیاب ہونے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔اُن کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام کوترجیح دی خوشحال عوام کوبدحال کیا۔گالی گلوچ کوفروغ اورجلائوگھیرائو سے ملک کونقصان پہنچایا جبکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ معاشی استحکام کے لئے انتظام میں مصروف رہی اب بھی میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ایک سال میں ملکی ترقی اورعوامی مشکلات کم کرنے میں کامیاب اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ایسے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن سے آسانیاں پیداہوں گی۔اُنہوں نے کہاکہ عالمی سطح پروزیراعظم کی مہنگائی کم کرنے اوروزیراعلیٰ کی کار کرردگی کوسراہاجارہاہے۔اُنہوں نے کہاکہ بہت جلد ملک اورعوام مستحکم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں