بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب، محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ، چوہدری طارق گجر ودیگر ذمہ داران نے بارکھان بلوچستان میں نہتے پنجابی مسافرو ں کے قتل عام کی شدید مذمت و ا حتجا ج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں پنجابی لوگوں کامسلسل قتل عام لمحہ فکریہ ہے۔ جو صوبوں کے درمیان نفرت کاالاو بنتاجارہاہے جس کے بھیانک نتائج دشمن پاکستان کی خواہش ہے۔ پنجابی مسافروں کیخلاف دہشت گردی کی لگاتار کاروائیوں نیپوری قوم کو اضطراب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ صوبائیت، لسانیت، قومیت کے نام پرتعصب ودہشت گردی کرنے والے پاکستان دشمنوں کے ایجنڈے پرعمل کررہے ہیں۔ قومی یکجہتی کوفروغ دینے کیلئے ہرادارہ وفردانفرادی واجتماعی کرداراداکرے۔ نہتے پاکستانیوں کے قتل عام اور بالخصوص پنجابیوں کو ٹارگٹ کرنیوالے درندوں کیخلاف سخت قوانین وایکشن ہی ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر ہوسکتے ہیں۔ قوم کو لڑانے کی چال کوناکام بنانے کیلئے پورے ملک کی عوام کو اخوت، رواداری وبھائی چارے کے فروغ کیلئے عملی طور پر میدان میں اپناکردار اداکرنا چاہئے۔ جہاں جس ادارے فرد سے کوئی کمی کوتاہی ہورہی ہے اسے دور کرکے مضبوط، خوش حال، ملک وقوم کے لئے وسائل بروئے کار لانا ہوگے اور ملک وقوم کاتحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ محض اعلانات سے مسائل حل نا ہوئے ہیں اور ناآئندہ ہونگے۔ ہر فرد اور ادارے کو ایک قوم ہوکرسوچنا اور چلنا پڑیگا تب ہی جاکر دشمن کے مذموم ارادوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں