سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث قاتل بچ نہیں سکیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کی عظیم الشان تقریب محمدسہیل گل عارفی کے ڈیرے پر منعقد ہوئی۔تقریب سے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدرمیاں کاشف محمود،رانارب نوازانجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے امت مسلمہ کی رہنمائی کیلئے بہت بڑا علمی خزانہ مہیا کیا ہے جس میں موجودہ دور کے تمام جدید مسائل کا حل بھی موجود ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ انکا عشق رسول ۖ ہے ایسی نابغہ روزگار شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔تقریب میں ڈویژن جنرل سیکرٹریPATرانا غضنفرعلی،چوہدری سہیل شوکت،غلام مصطفی ڈوگر،غلام مصطفی چوہدری،رانانثارشہزاد،غلام مرتضی مغل،ظہورالحسن،یعقوب قادری،میاں ظہورانور،راناناصرنوید،ملک الیاس،محمدعمیرانصاری ودیگرنے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ انقلاب کے شہیدوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔قاتلوں سے قانون کے مطابق قصاص لیںگے۔سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث دہشت گرد اور قاتل بچ نہیں سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں امید کی روشن ترین کرن ڈاکٹر طاہر القادری ہیں ،جب دہشت گردی سے اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ ہو رہا تھا تو ڈاکٹر طاہر القادری کی جرات مندانہ آواز نے دنیا کی سوچ بدل دی ،ڈاکٹر طاہر القادری نے جرات سے کام لے کر مٹھی بھر لوگوں کی زہریلی فکر سے انسانیت کو بچانے کا فریضہ انجام دیا۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیااور ان کی درازی عمر اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں