صحافی زوار کامریڈ جیسے نظریاتی لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں

لاہور (بیوروچیف) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام سینئر صحافی، دانشور اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر مرحوم زوار حسین کا مریڈ کی رسم چہلم کے موقع پر ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ گزشتہ روز نثار عثمانی ہال میں ہونے والے تعزیتی ریفرنس کی صدارت صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کی جبکہ مہمانان اعزاز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ممبر سنٹرل کمیٹی و چیئرمین پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور احمد، صوبائی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فیصل میر، جو ائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب عمران شیخ، سینئر صحافی جاوید صدیقی ، اشرف سہیل، طاہر سرور میر تمثیلہ چشتی اور ادیب و شاعر سعید ابراہیم تھے۔ تقریب کی نظامت خواجہ آفتاب حسن نے کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں