آن لائن چلنے والی گاڑیوں کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کا NOCلازم قرار

لاہور (بیوروچیف) خبر دار ہوشیار ،آن لائن ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کا معاملہ، پنجاب حکومت کا آن لائن ایپلیکشن کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، آن لائن ٹیکسی سروس کے لیے چلنے والی گاڑیوں کیلیے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا این او سی لازم قرار دے دیاگیا۔تفصیلات کیمطابق آن لائن ایپس کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروسز کو قانونی بنانے کے لیے تجاویز پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی، بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کیلئیمحکمہ ٹرانسپورٹ نیانظام متعارف کرائے گا۔ بل کے تحت یہ اقدام مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، پنجاب اسمبلی میں بل کو صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2024 کے عنوان سے پیش کیاگیا۔مسودے کے مطابق گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کو اپنی گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنا ہوگا۔اجازت نامہ ایک سال کے لیے ہوگا اور اسے ہر سال تجدید کرانا ہوگا،ایپلیکیشنز کو اپنے ڈرائیورز اور گاڑیوں کی مکمل معلومات حکومت کو فراہم کرنی ہو گی۔مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایپلیکیشنز کو شکایات حل کرنے کا نظام وضع کرنا ہوگا،بل کے تحت مسافروں کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنا ہوگا اور اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا ہوگا۔بل کے مطابق ڈرائیورز کو آن لائن ایپس کے ذریعے کام کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ لینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں