پٹرول ڈپو پر کھڑے آئل ٹینکر کو اچانک آگ لگ گئی

چنیوٹ(نامہ نگار)گزشتہ رات احمد نگر کالوال روڈ پر واقع پیٹرول ڈیپو میں آئل ٹینکر کو اچانک آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو عملے نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی زیر نگرانی کولنگ کا عمل جاری ہے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خاں اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ہمایوں کی قیادت میں فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہوا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے چار فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ مقامی لوگوں نے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں