تھانہ ستیانہ نے دوران گشت منشیات فروش قابو کرلیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) پولیس تھانہ ستیانہ نے دوران گشت منشیات فروش سے سوا کلو ہیروئن برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزداہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس پی ٹائون ضیا الحق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد نے دوران گشت 34گ ب کے قریب منشیات فروش سلیمان کو حراست میں لیکر سوا کلو ہیروئن برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او رانا زاہد کا کہنا ہے کہ علاقہ سے منشیات کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات ہے منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، شہری جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں۔ پولیس تھانہ ستیانہ نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں