انتشارکی سیاست کو دفن کردیا’اب صرف کام ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدرسردارخلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خطوط میں منت سماجت کے بعد چیف آف پاکستان سے پی ٹی آئی وفدکی ملاقات تو ہوگئی مگراب انہیں ثاقب نثاراورعطابندیال کی سہولتیں نہیں ملیں گی نہ جادوٹونے چلیں گے ۔ تصادم اور جلائوگھیرائو کاکردارختم ہو گیاہے اس طرح کی حرکتیں کرنے والے جیلوں میں جاکرتائب ہوچکے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو دفن کردیا اب صرف کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نوازشریف کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں وہ پنجاب کو ترقی یافتہ بنا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کا ریکارڈ قائم کرنے کا پہلا سال مکمل ہوا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کیے جو پہلے کوئی حکومت نہیں کرسکی۔ انہوں نے گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی صوبے ہمت کریں اور اپنی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں