کھیلیں ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ضروری ہیں

ساہیوال (بیوروچیف)گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سی ای او ایجوکیشن میڈم راحیلہ جمیل،ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری اکرام، ڈی ای او احمد ندیم خان اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بالا نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔تقریب میں گزشتہ دنوں ہونے والے کھیلوں کے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے نیز تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ بہت ضروری ہے۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ انکی ذہنی اور جسمانی نشوونما ہوسکے۔گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کو آل راؤنڈر ٹرافی جیتنے کا اعزاز ملا، ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال، گورنمنٹ گرلز جونئیر ماڈل سکول ساہیوال ودیگر سکولوں کے طلباء کو سپورٹس میں شاندار کارکردگی پر ٹرافی کے اعزاز سے حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر کمشنر ساہیوال نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ ادارہ کے پرنسپل شاہد ارشاد رامے نے ادارہ کی تعمیر و ترقی اور کارکردگی میں مزید اضافے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس تقریب کے شاندار انعقاد میں تمام معاون حضرات اور جملہ سٹاف کاشکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں