آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ ،تعلیمی بورڈ پشاور نے فیصل آباد بورڈ کو شکست دیدی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام ساندل کالج فیصل آباد میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں تعلیمی بورڈ پشاور نے فیصل آباد بورڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں تعلیمی بورڈ بنوں کی ٹیم نے ٹیکنیکل بورڈ پشاور کو 0-2سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے13تعلیمی بورڈز نے شرکت کی جبکہ فائنل میچ بنوں اور پشاور بورڈ کے مابین ہوا تعلیمی بورڈ پشاور سے نصراللہ خان یوسفزئی بھی تشریف لائے ہیں سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن نے بھی ساندل کالج میں فٹبال میچ دیکھے اور شاندار انتظامات کو سراہتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چیمپئن شپ کے انعقاد پر محمد شہزاد خالد ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ فیصل آباد اور خرم شہزاد ڈائریکٹر سپورٹس ساندل کالج و دیگر منتظمین کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں