سرگودھا شہر کے یوم تاسیس کی ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے تقریب منعقد

سرگودہا (بیوروچیف)سرگودہا شہر کے 122ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے باہمی اشتراک سے آرٹس کونسل کمپلیکس میں منعقدہوئی جس میں کمشنر سرگودہا ڈویژ ن جہانزیب اعوان ، ریجنل پولیس آفیسرڈاکٹر شہزاد آصف خان ، ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، اے ڈی سی آر فہد محمود اور اے ڈی سی جی عمر فاروق کے علاوہ دیگر انتظامی افسران ، سول سوسائٹی ، طلباء وطالبات سمیت ہر شعبہ زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں طلباء وطالبات نے ٹیبلوز ، روایتی گیت ، بھنگڑا اور ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ تقریب میں قومی ترانہ کے علاوہ نامور گلو کار فیض سلیم نے زندہ دلوں کا گہوارہ ”سرگودہا میرا شہر،، ترانہ پیش کیا۔ طالبات نے کلام اقبال سنایا جبکہ شعراء کرام نے اپنے کلام کے ذریعے سرگودہا شہر کی ثقافت اور یہاں کے بہادر باسیوں ںسے آگاہ کیا۔ طلبا ء نے اپنی تقاریر کے ذریعے سرگودہا شہر کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔ آر پی او ڈاکٹر شہزاد آصف خان نے اہلیان سرگودہا کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہاں کے بہادر جوانوں کی جنگ 65 میں شجاعت ، مقامی ثقافت اور سٹرس سرگودہا کو دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں