گوجرہ(نامہ نگار)دو کروڑ روپے کا جعلی چیک دینے والے کیخلاف قانون حرکت میں آگیا۔وزیر پارک گوجرہ کی شاہین کوثرنے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیا رکیاہے کہ غضنفر عباس وغیرہ دو افراد نے اس سے طلائی زیورات حاصل کئے اور ان کے عوض ایک چیک مالیت دو کروڑ روپے دیا جو مقررہ تاریخ پر متعلقہ بنک سے کیش نہ ہو نے پر ڈس آنر ہو گیا۔پولیس نے تفتیش کاآغاز کر دیاہے۔




