پٹرول پمپ لائسنس کی معیاد ختم ہونے پر سیل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ اس ضمن میں سول ڈیفنس آفیسر محمود گل کی سربراہی میں جھنگ روڈ پر نجی کمپنی کے پیٹرول پمپ کو لائسنس کی میعاد ختم ہونے پر سیل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر محمود گل نے کہا کہ ضلع میں غیر قانونی ، غیر رجسٹرڈ اور پیمانوں میں کمی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر سول ڈیفنس اہلکار شہر میں مختلف پیٹرول پمپ چیک کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں