چوری وڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی109کے قائمقام امیر ایوب ناصرنے حلقہ میں چوری اورڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیسو ں مقدمات میں نامزد ملزمان نے 118 ج۔ ب باٹھاں ،کمالپور،پھلائی موڑبائی پاس،چک نمبر 4 ج ۔ ب ، چک نمبر2ج۔ب رام دیولی ، چک نمبر 12 ج۔ب،چک نمبر 50ج۔ب بوڑیوال روڈ اورگردنواح میں چوروں اورڈاکوئوںنے لوٹ مارمچارکھی ہے جبکہ پولیس کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔مختلف مقدمات میں نامزد کھلے عام پھررہے ہیں اورعوام کیلئے عذاب بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرفوری طورپرچوراورڈکیتی کی وارداتوںپرقابو نہ پایاگیاایس پی مدینہ ٹائون آفس کے سامنے جماعت اسلامی کے کارکنان اوراہل علاقہ بھرپوردھرنادیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چوروں اورڈاکوئوں نے حلقہ پی پی109علاقہ غیرسمجھ رکھا ہے ایساپتہ چلتاہے جیسے پولیس ان کی پشت پناہی کررہی ہے اورملزمان لوگوںکے لوٹ مارکے مال میں سے پولیس کو بھی حصہ دیتے بصورت دیگراگرپولیس چاہے توایک بھی واردات کسی علاقہ میں نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی محافظ ہے اوراسی سلسلے میں چوری اورڈکیتی کی ان وارداتوں کے خلاف ایس پی مدینہ ٹائون آفس جڑانوالہ روڈ پر بھرپوردھرنادیاجائے گا۔عوام پہلے ہی بے روزگاری اورمہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے پوری کرتے ہیں لیکن چوراورڈاکواوران کے پشت پناہ ان سے یہ بھی چھین رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں