صوبائی وزیر لیبر وہیومن ریسورس فیصل آباد کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر لیبر ،ہیومن ریسورس فیصل ایوب نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کرکے ڈائیلاسز یونٹ ، میڈیکل وارڈ، بلڈ بینک و دیگر شعبہ جات میں سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کیلئے بگ کیچ اپ مہم کا بھی افتتاح کیا۔ ایم ایس سوشل سکیورٹی انجم رضا،ایم ایس ایم این سی ایچ ڈاکٹر اعجاز،ایم ایس کلاش سوشل سکیورٹی ہسپتال ساجد رشید،میڈیکل ایڈوائزر پیسی ڈاکٹر حمیرا بزدار ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر لیبر و ہیومن ریسورس نے پیسی و محکمہ لیبر کے افسران سے بھی میٹنگ کی۔صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریکوری اہداف پورے کئے جائیں۔ چھوٹے بڑے کاروبار کو رجسٹرڈ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں