فیصل آباد میں جرائم پیشہ عناصر بے قابو،آج پھر95وارداتیں،اوباش افراد نے3لڑکیاں اغوا کرلیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’راہزنی اور چوری کی وارداتیں عام’آج پھر مزید95مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوری کے گروہ لاکھوں کے زیورا ت ‘ نقدی’قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کرفرار ہوگئے’متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چورلے اُڑے’جبکہ اباش افراد نے سبز باغ دِکھا کر تین لڑکیوں کو اغواء کرلیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ بولیدی جھگی کے رہائشی شہزاد علی کی بیٹی(م) کا نامعلوم،تاندلیانوالہ کے علاقہ450گ ۔ب کے رہائشی امانت علی کی بیٹی( ع) کو ندیم اور ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فاروق ٹائون کی رہائشی آمنہ کی بیٹی(س) کو بازار جاتے ملزمان نے اغواء کرلیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ منٹگمری بازار کے قریب محمد ناموس سے 50ہزار و فون’مختار کالونی کے قریب ذوالفقار علی سے دو لاکھ’موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ کے اللہ دتہ کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’لطیف پارک کے نوید کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی و سامان چوری،رحمت ٹائون کے جعفر حسین کے گھر سے13لاکھ کا سامان لوٹ لیا،نشاط آباد کے عدیل یوسف کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35لاکھ کے زیورات’نقدی لوٹ کر لے گئے۔عباس نگر کے قریب حسیب رضا سے 6ہزار و فو،رحمان سٹی کے قریب نعمان سے55ہزار و فون چھین لیا۔صدیق آباد کے زاہد علی کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کے170سوٹ چور لے گئے۔سمال اسٹیٹ کے قریب شان کے گودام سے 7لاکھ کا سامان چوری،میراں والا بنگلہ کے افضال سے4لاکھ لوٹ لیے۔ساند ل بار کالج کے قریب ارسلان سے نقدی و فون،ڈائیو روڈ پر زمیر حیدر سے 6ہزار و فون،جوہر کالونی کے جاوید سے22سوڈالر چھین لیے،منیانوالہ کے بلال سے76ہزار و فون،189ر۔ب کے وسیم اکرم سے موٹرسائیکل،195ر۔ب کے اسد سے 15ہزار و فون، ڈپٹی انٹرچینج کے عارف سے نقدی و فون،195ر۔ب کے کاشف سے نقدی و فون،158ر۔ب کے عاصم سے45ہزار،192ر۔ب کے عبدالحنان سے86ہزار ،165ر۔ب کے عنصر علی سے2ہزا ر و فون،جنڈ والا پھاٹک کے قریب شہباز سے 22ہزار و فون،شاہین چوک کے شکیل احمد سے4لاکھ کے زیورات’نقدی و فون چھین لیا،ڈرائی پورٹ کے قریب طاہر حسین کا کنٹینر چوری ہوگیا۔کوہستان اڈا کے باہر شفقت نواز کے بیگ،خیابان کالونی کے حق نواز سے7ہزار و فون،کشمیر پل انڈر پاس کے قریب ارسلان نواز سے14ہزار و فون’جی سی ویمن یونیورسٹی روڈ پر راحیل سے28ہزار و فون’جھمرہ روڈ پر محمد پرویز کی دکان کا صفایا کردیا گیا’شالیمار پارک کے جواد ریاض کا گھر لوٹ لیا’نثار کالونی کے عبدالرشید سے پونے دولاکھ لوٹ لیے۔امین ٹائون کے کامران سے نقدی و فون،گلشن اقبال کے عبدالحمید سے موٹرسائیکل،263ر۔ب کے حسیب سے28ہزار وفون،263ر۔ب کے اصغر عباس سے10ہزار و فون،246ر۔ب کے احمد یار کے ڈیرہ سے4بکرے،85گ۔ب کے احسن علی سے نقدی و فون،84گ۔ب کے اویس سے موٹرسائیکل نقدی و فون،227ر۔ب کے احسان سے20ہزار و فون چھین لیے’228ر۔ب کے علی زین کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،66ج۔ب کے افضل سے15ہزار و فون،61ج۔ب کے نعمان سے16ہزار و فون،شالیمار پارک کے قریب لیاقت علی سے ڈیڑھ لاکھ’113گ۔ب کے سیف اللہ سے50ہزار و فون،567گ۔ب کے غلام نبی سے نقدی و فون،39گ۔ب کے امین کی حویلی سے مویشی،276گ۔ب کے حامد علی کے ڈیرہ سے مویشی،282گ۔ب کے شاہ زیب سے موٹر سائیکل چھین لی،229ر۔ب کے اشرف کے گھر کا صفایا کردیا،مکو آنہ کے یاسر کے گھر سے لاکھوں کا سامان چورلے اُڑے۔404گ۔ب کے فیصل حیات کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،431گ۔ب کے بابر سے 20ہزار’سمندری روڈ پارس کی دکان سے سامان چوری ہوگیا۔علاوہ ازیں لاری اڈا سے وسیم علی،باغ جناح سے ہارون خان،خرم عزیز،صادق پلازہ سے ذیشان نور،تحصیل والی مسجد سے افتخار،کچہری بازار سے افضل،عکاس سٹوڈیو والی گلی سے انس،چنیوٹ بازار سے یحییٰ،گوبند پورہ کے ناصر علی ،محمدپورہ کے شیخ منہاس،سدھوپورہ کے یاسر حسین،فیض آباد کے محمد سلیم،غلام محمد آباد کے اظہر،کلاش مل کے باہر سے طلحہ،پیپلز کالونی سنگھا ر ہائوس سے قمر الزماں ،فیصل ہسپتال سے سفیان اکبر،کوہ نور پلازہ سے زید،سلک مل روڈ پر ارشاد بیگ،چونا بھٹیاں کے قریب افضل،گلستان کالونی کے اویس اقبال،گلستان کالونی سے اقبال حسیب شہید کالونی حسن محمد،وارث پورہ کے رشید،منصور آباد کے شہزاد،مدنی مسجد سے حسیب،225ر۔ب کے زین علی،71ج۔ب کے ندیم اسلم،66ج۔ب کے محبوب سبحانی،61ج۔ب کے انور خان،سرسید ٹائون سے قمر عباس،نواز شریف پارک سے نعیم،266ر۔ب کے تنویر،229ر۔ب کے فضل،56ر۔ب کے منصور مشتاق،59ر۔ب کے فتح محمد،قصبہ تاندلیانوالہ کے ذوالفقار علی ودیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دُشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں