ماہ صیام میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت

فیصل آباد(سٹا ف رپورٹر) رمضان المبار ک میں اشیاء صرف کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو روز مرہ استعمال کی اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ مذکورہ مجسٹریٹ صاحبان کو متحرک کیا جائے تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے اور رمضان کے مہینہ میں ریلیف فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں