مریم نواز شریف نے خود کو عوام دوست لیڈر ثابت کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں ماڈل رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ نہایت مستحسن ہے جس کیلئے تمام اضلاع کی انتظامیہ جلد تیاریاں مکمل کرلے گی۔ ان بازاروں کے تحت اشیا خورد و نوش رمضان المبارک میں معمول سے مزید سستی میسر آئیں گی صو بہ بھر میں منافع خوروں اور ذخیرہ انداز و ں کو لگام کو ڈالی جا رہی ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز منافع خوروں کو مصنوعی مہنگائی کے ذر یعے عوام کا استحصال نہیںکرنے دیں گی۔ مریم نواز شریف نے خود کو حقیقی معنوں میں عوام دوست لیڈر ثابت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں