دہشتگردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دہشتگردی ، فرقہ واریت اور انتہا پسندی نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس سلسلہ میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے ادارو ں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی بلوچستان میں بیرونی ا یجنڈ ے کے تحت حالات خراب کئیے جا رہے ہیں فتنتہ الخوارج کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو کہ اپنے ماننے والوں کو پیار و محبت اور خیر خواہی کا سبق سکھاتا ہے جبکہ دہشتگرد ، انتہا پسند اور فرقہ و ا ر یت کا پرچار کرنیو ا لے اسلام و پاکستان دشمن عناصر ہیں۔ د و ست نما دشمن بیرونی ایما پر پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے بلو چستان میں آئے روز سویلین کیسا تھ پاک فوج کے جوانوں کی ٹارگٹ کلنک جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں