تاندلیانوالہ میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقہ میں غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا جس کے دوران ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کی طرف سے بلامنظوری قائم کی جانے والی پانچ ہائوسنگ سکیموں کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر میاں قمر شہزاد کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے تحصیل تاندلیانوالہ کے مختلف علاقوں میں قائم کی جانیوالی ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو لائل پور سٹی،ماڈرن سمارٹ سٹی فیز فور،کینال ویلی،ماڈل سٹی بنگلاز اور اضافی آبادی چک نمبر89 کو ایف ڈی اے سے غیرمنظور شدہ پایا جس پر ان کے دفاتر کو فوری طور پر سربمہر کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں