ڈاکٹر شائستہ شفیق کی واٹر انرجی کانفرنس میں شرکت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنا لو جی کی ہیڈ ڈاکٹر شائستہ شفیق کی ابو ظہبی میں جاری 5ویں بین الاقوامی واٹر انرجی کانفرس میں بطور اسپیکر شرکت کی۔ابو ظہبی میں استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے حوالے سے واٹر انرجی نیکسس کے نام سے عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے پانی کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے حوالے سے محققین نے شرکت کی۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کی سربراہ ڈاکٹر شائستہ شفیق نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شائستہ شفیق نے پاکستان کو در پیش مسائل اور پانی کو محفوظ کرنے کے جدید طریقوں پر زور دیا۔ انہوں نے بائیو ٹیکنالوجی اور نانو مٹیرئیل کے استعمال سے فیکٹریوں کے گندے پانی کی ریسائکلنگ اور صاف کرنے پر جامعہ فیصل آباد میں اپنی زیرِ نگرانی ہونے والی ریسرچ پر شرکا کو بریفنگ دی۔ کانفرنس کے شرکا کی جانب سے ڈاکٹر شائستہ شفیق کی اس ضمن میں کی جانے والی کاوشوں کو خوب سراہا گیا۔ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد سی میٹ اور خلیفہ یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا۔ کانفرنس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر ونسینزو نادیو اور اسپین سے پروفیسر جانز وروویندلر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں