حکومت وسیع پیمانے پر بجلی کی قیمت میں کمی کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ کئی پاور کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ختم ہونے کے باوجود اس کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ رہے سیکریٹری پاور اپریل میں کمی کا دعوی کررہے ہیں یہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ ہیکہ فوری طور پر وسیع پیمانے پر کمی کی جائے عوام کے لیے بجلی کے بلز ہیں اہم مسئلہ ہیں-ان کاکہناتھاکہ حکومت کومعاہدے ختم ہونے کے بعداربوں روپیکی بچت ہوئی ہے مگر عوام کوفائدہ نہیں پہنچ سکا- غیرضروری ٹیکسز سمیت بجلی کی قیمت تمام طبقات کے لیے ناقابل برداشت ہے سردی کی وجہ سے بل کم ہوئے ہیں جب موسم تبدیل ہوگا توبجلی کے بلز ناقابلِ برداشت ہوں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں