فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر محمد ریاض چوہدری نے کہا ہے کہ اسرائیلی و بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظلوم فلسطین وکشمیریوں کیساتھ ہونیوالی ناانصافی پر عالمی برادری کی سوئی ہوئی غیرت کب جاگے گی؟ بھارت تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان اور کشمیر کے باہمی رشتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے،عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔ کشمیر یوں نے 76 سال قبل سری نگر میں کشمیر کی پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی،کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاس اس قرارداد نے پاکستان اور کشمیر کے رشتوں کو اور مضبوط کیا، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہدا کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کرتے ہیں۔



