20ارب ریلیف کا اعلان،800اشیا15فیصد سستی

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے ماہ مبارک میں سستی اشیاء کی عوام تک فراہمی کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز کی جانب سے علیحدہ اسکیم کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کر دیاگیا۔ 800سے زائد برانڈڈ اشیا پر15فیصد تک رعایت دی جائے گی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن مرکز میں یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان پیکج کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے علیحدہ اسکیم ہے جس کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر کے لیے 20 ارب روپے کے ریلیف کا اعلان کیا گیا تھا۔رمضان پیکج کے آغاز پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے حکام کو اسٹورز پر اشیا کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔رمضان ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیا کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں قائم یوٹیلٹی سٹورز کے کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا کر صبح نو بجے سے رات دس بجے تک کردیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں