فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کا آج انعقاد ، جس کے لیے ملک بھرمیں 34 امتحانی مراکزقائم کئے گئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے لیے ملک بھر سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 38ہزار 160 رجسٹرڈامیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔امتحانی مراکز میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔فیصل آباد میں 4000ہزار امیدواروں کے لئے دو مراکز قائم کئے گئے ، بوائز کیلئے ڈی پی ایس اور گرلز کیلئے جی سی یو نیورسٹی میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ۔




