شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو زخمی کر دیا،وقوعہ چک نمبر 560 گ ب میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 560 گ ب کے رہائشی حسن علی نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی طیبہ کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا زخمی ہونیوالی خاتون کو طبی امداد کیلئے ننکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے اطلاع پر پولیس تھانہ بچیانہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث خاوند کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں