چک نمبر216ر ب محمد والا میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

مکو آنہ (نامہ نگار) چک نمبر 216ر۔ب محمد والا (کلاں)میں منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے موقع پر ایم پی اے PP-106رائے احسن رضا کھرل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میچ زیادہ سے زیادہ منعقد ہونے چاہئے کیونکہ فٹ بال دنیا میں سب سے کھیلا اور دیکھا جانے والا کھیل ہے ہمیں بھی اس کھیل کی طرف بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں فٹ بال کے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد کرنا چائیے ۔ تاکہ نوجوان نسل اس کھیل کی طرف راغب ہو ۔کرکٹ کی طرح فٹ بال کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔زیادہ مقابلے کرواکر نئے کھلاڑی تلاش کرنے چاہئے ہم نئے ٹیلنٹ کو آگے لاکراس کھیل میں بھی نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں