ٹوبہ میں بھی رمضان سہولت بازار قائم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی رمضان سہولت بازار قائم کر دیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں ماڈل بازار میں قائم رمضان سہولت بازار میں 19 بنیادی اشیائے خوردونوش رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں۔ حکام کے مطابق چینی فی کلو 130 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 160 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح دس کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں