روزنامہ تجارتی رہبرکے مینجنگ ایڈیٹر عتیق الرحمان انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر و بزرگ صحافی،منیجنگ ایڈیٹر و پبلشر روزنامہ تجارتی رہبر عتیق الرحمن رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم چند روز سے برین ہمرج کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے کہ گذشتہ روز داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم نیک سیرت ، محب وطن ، دیندار ، خوش اخلاق انسان تھے ۔ جنہوں نے اپنی ساری عمر اخباری صنعت بالخصوص ورکر صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں بسر کی۔ زرد صحافت کے خاتمہ اور اخباری مالکان کے حقوق کے تحفظ اور صحافتی اصولوں کی پاسداری کے لئے ان کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا مرحوم عتیق الرحمن کی نماز جنازہ گذشتہ شب ساڑھے 9بجے پریس پارک پیپلز کالونی اے بلاک نزد چھوٹی ڈی گرائونڈ فیصل آباد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی ، صحافتی حلقوں، صنعت کاروں، تاجروں وکلا سمیت ہر مکتبہ فکر سے متعلقہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان کمالیہ میں اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا۔ دریں اثنا”ڈیلی بزنس رپورٹ”کے ایڈیٹر ہمایوں طارق ‘ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک و دیگر سٹاف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت یش کیا۔ ان کی اقامت گاہ، 84اے پیپلز کالونی نمبر1 فیصل آباد میں ہے جبکہ ان کے صاحبزادے شاہد محمود کا موبائل نمبر 0300-7904948 ہے۔ مرحوم عتیق الرحمن نے بیوہ، 2بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں