خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی،2جوان شہید

لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں2فوجی شہید ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں 2شہریوں سمیت کم از کم 10افراد زخمی ہوئے، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دوسری جانب لکی مروت کے علاقے عباسہ خٹک میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ، جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی، جب دریا پار پٹی کے علاقے میں پولیس کے گشت کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے عباسہ خٹک اور وانڈا شہاب خیل کے درمیان پولیس وین پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد جواد اسحق نے حملے کو ناکام بنانے کے لیے علاقے میں کمک روانہ کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے ایک عسکریت پسند کو مار گرایا، جب کہ اس کے ساتھی قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں