16مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) انچارج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان نے ڈکیتی راہزنی کے16مقدمات میں ریکارڈ یافتہ2رکنی ڈکیت گینگ کو حراست میں لیکر د و ر ا ن تفتیش لوٹا و چھیننا گیا 15 لاکھ روپے کا مال و زر و اسلحہ برآمد کر لیا،ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد صاحبزداہ بلال عمر کی پولیس ٹیم کو شابا ش ، تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزداہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس پی ٹان ضیا الحق کی سربراہی میں انچارج چوکی علی پور بنگلہ تھانہ صدر جڑانوالہ رانا شاہجہان نے ڈکیتی راہزنی کے 16 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی ڈکیت گینگ علیم بیگ ساکن 202 ر-ب بھائی والا،افتخار ساکن 228 ر-ب کو حراست میںلے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں