انتظامیہ کی غفلت،شہید بے نظیر بھٹو پارک جڑانوالہ ویران

جڑانوالہ (نامہ نگار) پونے5کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے بننے والا شہید بینظیر بھٹو پارک (اسلام پورہ) عدم توجہی کے باعث ویران ہونے لگا،شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر کی خصوصی کاوش پر سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے جڑانوالہ آمد پر اسلام پورہ ریلوے گرانڈ میں پونے 5 کروڑ روپے کے فنڈز سے شہید بینظیر بھٹو پارک بنانیکی منظوری دی تھی جس پر شہریوں کی سیر و تفریح کیلئے ریلوے گرانڈ میں وسیع و عریض خوبصورت پارک بنایا گیا تھا مگر میونسپل کمیٹی کی مبینہ عدم توجہی کے باعث پارک میں لگے جھو لے ، لائٹس ، پھولدار پودے درخت و گھاس تباہ ہو چکی ہے جبکہ پارک میں بنائے گئے ٹریک بھی ختم ہو رہے ہیں پارک کی بیرونی دیواریں ٹوٹ پھوٹ چکی ہے اور جنگلے بھی غائب دکھائی دیتے ہیں پارک میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی کے ڈھیر شہریوں کو منہ چرا رہے ہیں جبکہ گھاس پھولدار پودوں اور درختو ں کو پانی لگانے والی موٹریں بھی غائب ہو چکی ہیں پارک میں آنیوالے شہریوں کے پینے کیلئے صاف پانی کی سہولت بھی میسر نہ ہے۔ جبکہ مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث پونے 5 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے بننے والے شہید بینظیر بھٹو پارک میں سہولیات کی عدم فراہمی پر سیر و تفریح کیلئے آنیوالے شہریوں نے شہید بینظیر بھٹو پارک کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں