گلی محلوں کی صفائی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے،کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کو بھکر کی تحصیل منکیرہ اور دریا خان میں ستھرا پنجاب بارے اب تک کی پیشر فت کی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی اور سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران بھی موجود تھے۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ دریا خان 17 اربن وارڈز اور 14 دیہی یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ 152 ٹن کوڑا کرکٹ روانہ اکٹھا کیا جا رہا ہے جس کے لیے دو ڈمپنگ سائیٹ چک نمبر 2 دلہے والا اور چک نمبر 12 ٹی ڈی اے پر بنائی گئی ہے۔ ایس ڈبلیو ایم سی کے کنٹریکٹر کی جانب سے اب تک 9 سینٹری سپر وائزر ، 68 ڈرائیورز ،186 سینٹری ورکرز اور 7 ہیلپرز صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے ہدایت کی کہ مین شا ہرات، بازاروں اور محلہ جات کے داخلی کو خارجی راستوں کے ساتھ اندرون گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔ صفائی آپریشن میں حصہ لینے والی تمام گاڑیوں ٹریکٹرز کی تنصیب یقینی بنانے کے ساتھ کمپنی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر بھی مانیٹرنگ کا موثر نظام بنائیں۔ موصولہ شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں ستھرا پنجاب صفائی آپریشن مانیٹرنگ کے لیے یونین کونسل سیکرٹریز کو زمہ داریاں سونپنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں