خاتون کو بیٹی سمیت اغواء کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)خاتون کوتین سالہ بیٹی سمیت اغواء کر نے والے افراد کے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔چک نمبر338ج ب کے رانا محمد چاند خان نے تھانہ نواںلاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس نے صفیہ بی بی دخترنذرحسین سے2017کو پسند کی شادی کی تھی جس کے بطن سے زینب بی بی پیدا ہوئی جس کی عمرتین سال ہے کہ تقریبا ساڑھے چار ماہ قبل اس کی اہلیہ کے قریبی رشتہ دارمختاراں مائی،اور عدنان اس کے گھرملنے کیلئے آئے اوراس کی اہلیہ صفیہ بی بی کی والدہ کی طبیت ناسازکابہانہ کر کے اس کی اہلیہ اور اس کی بیٹی زینب کو ساتھ لے گئے جب واپس فیملی کولینے گیا تو الزام علیہان نے اس کو مارپیٹ کر کے بھگادیااورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اپنی بیوی اور بچی کی اپنے طور پرزرائع سے تلاش جاری رکھی جو اب تک منظر عام پر نہیں آسکی۔ رانا محمد چاند خان نے خدشہ ظاہر کیاہے ملزمان نے اس کی بیوی اوربیٹی کو اغواء کر کے غیرت کے نام پر قتل کر دیاہوگا۔کیونکہ ملزمان پسند کی شادی کی وجہ سے سخت نفرت کر تے تھے جس کی وجہ سے فیملی کا کوئی سراغ نہ ملا ہے۔پولیس نے مختاراں مائی،عدنان ،لالی،عامروغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کاآغاز شروع کر دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں