ADCٹوبہ کی زیرصدارت اینٹی ڈینگی مہم کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت اینٹی ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہیلتھ افسران متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔محکمہ صحت کے افسران نے اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ جہاں سے ڈینگی لاروا ملے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔عوام الناس سے بھی التماس ہے کہ اپنے اردگرد کا ماحول خشک اور صاف رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش ختم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں