خواتین کیساتھ ہونے والی ظلم و بربریت کا ازالہ کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے مینارٹی رائیٹس موومنٹ کے پلیٹ فارم سے پروگرام کا انعقاد 8چک محبوب ٹائون دی پراگس آف لائف سکول فیصل آباد میں میڈم طاہرہ انجم چوہدری راہنما خواتین MRMکی سربراہی میں منعقد ہوا پروگرام کے آغاز میں دعا میں راہنمائی سر حنان نے کی دوران پروگرام سکول کے بچوں نے معاشرے کی اصلاح کے لیے ٹیبلوز پیش کیے میڈم طاہرہ انجم چوہدری مرکزی راہنما خواتین MRMنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کا حسن ہیں عورت بطور ماں بہن بیٹی ہمیشہ معاشرے میں اہمیت کی حامل رہی ہے اور ملک وقوم کی ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ مثبت اور تعمیری رہا ہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والی ظلم وبربریت کا ازالہ کیا جائے اور خواتین کو ہر سطح پر برابری کی بنیاد پر مکمل طور پر قومی دھارے میں شامل کیا جائے کیونکہ عورت کے سوا اکیلے ملکی ترقی نا ممکن ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز جو خواتین کے ظلم وزیاتیاں ہو رہی ہیں اس پر نظر ثانی کی جائے ڈاکٹر شمعون بھٹی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری M RM نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے پروگرام مینجمنٹ ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا رورل ایریا میں کامیاب پروگرام کرواناخوش آئند اقدام ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں