حکومت کی ایک سالہ کارکردگی نہایت شاندار رہی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور جنرل سیکرٹری علما مشائخ ونگ پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے کہا کہ ملک کے خلاف سیاسی ، معاشی اور ڈیجیٹل دہشت گردی کرنے والوں کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں اور ان کے بھیانک عزائم و چہرے قوم کے سامنے عیاں ہو گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی ایک سالہ کار کر دگی نہایت شاندار رہی ہے ملک نے معاشی اور سیاسی استحکام میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے یہ سب وزیر اعظم پاکستان اور کو اتحادی جماعتوں کی سپورٹ کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علما مشائخ ونگ کے مقامی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانے کے سلسلہ میں آرمی چیف جنرل حافظ عاصم عام منیر کی کاوشیں بھی انتہائی لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیرا علی مریم نواز شریف کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں وزیر اعظم رمضان پیکیج کے تحت ارب روپے اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے نگہبان پروگرام کے تحت 30 ارب سے لاکھوں گھرانوں کو انتہائی با عزت طریقے سے دس دس ہزار روپے تحفہ دیا جانا عوام دوستی کی زندہ مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں