سیلڈ ہونیوالی مین فورس لائن کی مرمت و بحالی کیلئے کام شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر ستارہ کالونی ڈسپوزل کی سیٹلڈ ہونیوالی مین فورس لائن کی مرمت و بحالی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں واسا فیصل آباد کے انجینئرز ، مشینری اور پائپ لائنز موقع پر موجود ہیں اور فورس لائن کیلئے بحالی کے لئے ورکنگ تیزی سے جاری ہے ۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے واضح کیا کہ ستارہ کالونی ڈسپوزل اسٹیشن کی مین فورس لائن کے سیٹلڈ ہونے سے مظفر کالونی ، فرید ٹائون ، محمود ٹائون ، ستارہ کالونی ، گلشن اقبال ، اونچا مربعہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے سیوریج آپریشنز معطل ہو گئے ہیں تاہم لائن کی جلد بحالی کے لئے واسا انجینئرز اور سٹاف موقع پر موجود تیزی سے کام کررہے ہیں اور رات تک مین فورس لائن کی مرمت اور بحالی مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ان متعلقہ علاقوں کے سیوریج بھی آپریشنل کر دئیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ واسا فیصل آباد کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ مین فورس لائن کی مرمت اور بحالی تک سیوریج مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کا اعتماد واسا کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں