مشکلات سے نجات کیلئے پیغام ربانی سنت نبویۖ پر عمل کرنا ضروری ہے،علامہ ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اہل اسلام پیغام ربانی سنت نبویۖ پر عمل پیرا ہو جائیں تو پھر مشکلات سے نجات اور ملی یک جہتی سے عظمت رفتہ کو پا سکتے ہیں تعلیمات اسلام کی ترویج و اشاعت امہ کا شرعی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے انجمن خالقیہ کے زیر اہتمام دربار خالقیہ پروکیانوالہ میں برکات قرآن کانفرنس سے خصوصی خطاب میں کیا انہوں نے کہا رمضان قرآن صیام قرب الہٰی اور احساس بندگی کی تازگی کا بہترین ذریعہ ہیں ان بابرکت لمحات کوتزکیہ نفس سے نتیجہ خیز بنانا ہوگا اور فرقہ واریت ‘عدم برداشت تعصب جیسے رویوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی ان مقدس لمحات میں دہشت گردوں کی بلوچستان بولان پاس کے علاقہ میں جعفرایکسپریس حملہ مسافروں کو یر غمال بنانا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اہل وطن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قومی اتحادسے دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیں قومی یگانگت جذبہ حب الوطنی دینی فریضہ ہے۔ اس موقع پر پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی’ مولانا محمد تنویر طاہرراٹھور ‘علامہ عبدالرحمن جامی ‘قاری محمد لقمان سیالوی و دیگر مقررین نے کہا کہ تکریم و حرمت رمضان مسلمہ ہے پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر نزول قرآن کی شب وجود میں آیا تا قیامت قائم رہے گا ہم اپنے سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر اور سیکورٹی فورسز ریاستی نظم کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی ملی یگانگت کا پرچم محراب و منبر سے سر بلند رکھیں گے تاکہ امن و سلامتی کی فضا قائم ہو یقینا قومی اتحاد ملک وقوم کی اشد ضرورت ہے مقررین نے رجوع الی القرآن پر زور دیا ۔ اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی شہدا ء کی بلندی درجات مرحومین آمہ کی بخشش ارض فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں