آئی ٹی برآمدات3.223ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد (بیوروچیف) آئی ٹی برآمدات 24فیصد کے شاندار اضافے کیساتھ 3.223 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے پاکستان عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کررہا ہے، براڈبینڈ کنیکٹیویٹی’میں سبسکرائبرزکی تعداد 139ملین سے تجاوزکرگئی، 4.1ملین افراد’براڈ بینڈ’ کی توسیع سے مستفید ، تیز رفتارانٹرنیٹ سے معیشت اورتعلیم کو فروغ دیا۔ ‘ڈیجی اسکلز’پروگرام کے تحت 6لاکھ افراد کی تربیت، 166اسٹارٹ اپس، 5000سے زائد نئی ملازمتیں اور 260ملین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔پاکستان میں 5G کی تیاری ، وائی فائی 6Eاورنیشنل اسپیس پالیسی سے جدید کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار”حج ایپ”اور”ون پیشنٹ،ون آئی ڈی”سسٹم سے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ہوئی۔گلگت بلتستان اور آزادکشمیرسمیت مختلف صوبوں میں’کلاڈ فرسٹ پالیسی’ نافذ،قومی مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹر پالیسیوں سے جدید ٹیکنالوجی میں پیش قدمی سامنے آئی۔ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی ای ای پی) سرگرم عمل ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتا ر مستحکم ، مربوط،محفوظ اور جدید معیشت کی تشکیل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں