کمالیہ میں مضر صحت جوسز کی فروخت ،شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں مضر صحت اور رنگ برنگے جوسز کی بھرمار، شہری بیمار ہونے لگے ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر میں گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی غیر معیاری، مضر صحت اور رنگ برنگے جوسز کی فروخت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ، جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ غیر معیاری اجزا سے تیار کردہ یہ جوسز کھلے عام مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے ہیں، جن میں کیمیکلز اور مصنوعی رنگوں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق یہ غیر معیاری مشروبات معدے ، جگر اور دیگر جسمانی امراض کا سبب بن رہے ہیں، جبکہ بچوں اور کمزور افراد کے لیے یہ خاص طور پر نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ان غیر معیاری اور مضر صحت جوسز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کی فروخت پر پابندی لگائی جائے تاکہ عوام کو صحت کے سنگین مسائل سے بچایا جا سکے ۔دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی چھاپہ مار کارروائیاں کی جائیں گی اور مضر صحت مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں