جعفر ایکسپریس کے واقعہ میں بیرونی شرپسند عناصر ملوث ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الرحمان نے جعفرایکسپریس پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں بیرونی شر پسند عناصر ملوث ہیں ،مسلح لوگوں کیساتھ طاقت سے ہی بات ہو سکتی ہے ،یہ چند مٹھی بھر لوگ ہیں جن کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت ہماری سکیورٹی فورسز کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ فیملیوں کیساتھ اس مشکل وقت میں اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جب کوئی شخص مسلح ہو کر بات کرے تو اس سے سیاسی بات نہیں ہو سکتی ،مسلح لوگوں کیساتھ طاقت سے ہی بات ہو سکتی ہے ،جب تک آپ انتشار کو ختم نہ کر لیں ڈائیلاگ نہیں ہو سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں