کمالیہ(نامہ نگار)سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سجاد احمد نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرواتے ہیں اور ریٹ لسٹ جاری کرتے ہیں گندم کی خریداری کی کوئی پالیسی یا نوٹیفکیشن ہمیں ابھی تک موصول نہیں ہوااگر کوئی بھی نوٹیفیکیشن آتا ہے تو ہم ذمہ داروں کو اور شہریوں کو آگاہ کریں گے کیونکہ گورنمنٹ نے ابھی گندم کی خریداری کا کوئی بھی پروسیجر واضح نہیں کیا نہ ہی کوئی ہمیں اطلاع ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو بھی چاہیے کہ ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور ریٹ لسٹ کے مطابق چیزوں کو فروخت کریں تاکہ رمضان شریف کے مہینے میں عوام کو فائدہ ہو سکے ۔




