اداروں کی تضحیک کرنے والے محب وطن نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم اور سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک کرنیو الے محب وطن نہیں ہوسکتے نہ انکا کوئی مستقبل ہے-میاں نواز شر یف کی قیادت میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی ٹولہ کے پاس الزام اور تنقید کے علاوہ کچھ نہیں- ان کاکہناتھاکہ افواج پاکستان دہشت گردوں کامقابلہ کررہی ہے اسے کمزور کرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہو سکتے-فوج کو کمزور کرنے سے ملک کمزورہو تاہے-اپنے دور اقتدار میں مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے والے آ ج اپنے خلاف درست مقدمات سے پریشان ہیں-میاں نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے تمام ارکان قانونی جنگ سے سرخرو ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں