لائٹ آف دی ورلڈ منسٹریز کے زیر اہتمام افطار ڈنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاسٹر آزر ناز، چیئرمین لائٹ آف دی ورلڈ منسٹریز، سینٹرل چیئرمین بین المسالک ومذاہب رواداری کونسل پاکستان،ڈاکٹر افتخار نقوی مرکزی چیئرمین بین المسالک ومذاہب رواداری کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ عدمِ استحکام اور دہشتگری کے خاتمے کیلئے پرامن معاشرہ ناگزیر ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں بسنے والے تمام مذاہب اور مسالک مل کر امن کے لئے ایک پیج پر اکھٹے ہوکر ملکی اداروں کو مضبوط کریں لائٹ آف دی ورلڈ منسٹریز زیر اہتمام اس افطار ڈینر کا مقصد ملکی استحکام اور ترقی میں تمام مسالک اور مذاہب ساتھ لیکر چلنا ہے تمام مسالک و مذاہب سے اس افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے مسلم علما و مسیحی پادری صاحبان و مومین کے بے حد شکر گزار ہیں جو اس محبت اور بھائی چارے کے پلیٹ فارم پر تشریف لائے،امریکہ سے آئے ہوئے پاسٹر رچرڈ دگان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان میں امن کا خواہاں ہے کیونکہ امن ہی سے روزگار میں اضافہ ہوگا انڈسٹری چلے تو غریب آدمی کا چولہا جلے گا ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مل کر امریکہ اور پاکستان سے دہشتگردی، بے روزگاری، عدم استحکام کے خلاف مل کر جدوجہد کریں گے کیونکہ امن ہی وہ واحد راستہ جو مذہبی، ثقافتی، معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کو سرانجام دینے میں مدد فراہم کرتا ہے افطار ڈینر سے پرویز اکرم (ہمدانی) چوہدری نسیم افضل کاہلوں، میاں عثمان رفعت، ریاض رندھاوا ایڈووکیٹ، قاری تنویر، مفتی مظفر، رفعت قادری، پیر غلام علی، جواد رضا، قاری عمران وٹو، سردار انعام، سہیل کاشف ایڈووکیٹ نے بھی اپنے خطاب ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے امن کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے اداروں کے ساتھ عوامی طاقت کو ملاکر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ چل کر ملکی سالمیت اور بقا کی جنگ لڑی جائے۔ انہوں نے چیئرمین لائٹ آف دی ورلڈ منسٹریز کو مسلم بھائیوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈینر کا اہتمام کرنے پر پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا پاکستان کے بنانے اور ملکی ترقی میں مسیحی قوم کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں