انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے بدلتے موسم میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ضلع بھر میں انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع میں 3 لاکھ 83ہزار روپے جرمانہ کیا۔ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر5 دکانیں سربمہر کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اے سی سٹی عتیق اللہ،اے سی صدر ڈاکٹر ذوالقرنین،اے سی جڑانوالہ رنگ زیب گورایہ،سی او ایم سی ایف علی عباس،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز/ سی او ہیلتھ ڈاکٹر عدنان،احمد فاروق ہندل،ڈاکٹر محمد عظیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹس کو کور کرنے والے محکمہ کے ہیڈ کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔فیلڈ سرگرمیوں میں اضافہ سے ڈینگی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں