سابق میئر رزاق ملک نے رضاآباد بازار نمبر1میںکارپٹ روڈ کا افتتاح کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما’ سابق میئر فیصل آباد وٹکٹ ہولڈر رزاق ملک نے رضاآباد بازار نمبر1 میں کارپٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری’ سابق ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمد اسلام’ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹی صدر عاطف کسانہ’ سابق چیئرمین ارشد گجر’ رانا وارث’ سابق وائس چیئرمین خواجہ شفیق ودیگر بھی موجود تھے۔ سابق میئر فیصل آباد وسابق ٹکٹ ہولڈر رزاق ملک نے کہا کہ رضاآباد بازار نمبر1 کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ مذکورہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے لوگوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، نئی کارپٹ سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کو گزرنے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہر کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور وہ اپنے حلقہ میں سڑکوں’ گلیوں کی تعمیر اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات کے ثمرات ملیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے۔ حکومت پنجاب عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ رضاآباد بازار نمبر1 کی مین روڈ کی کارپٹ تعمیر کا افتتاح کرنے پر اہل علاقہ نے سابق میئر وٹکٹ ہولڈر رزاق ملک اور دیگر اکابرین مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کو خراج تحسین پش کیا کہ انہوں نے رضاآباد کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ رضاآباد بازار نمبر1 کی کارپٹ روڈ کی تعمیر ہونے سے اہل علاقہ کو آمدورفت میں آسانی پیدا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں